مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے بعد گھر روانہ

مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے بعد گھر روانہ
مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے بعد گھر روانہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے اپنے خاوند کیپٹن صفدر اور ڈاکٹر عدنان کیساتھ نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جو اڑھائی گھنٹے جاری رہی،مریم نوازاپنے والد کیلئے گھر کا کھانا بھی لے کر آئیں جو سابق وزیراعظم نے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھایا،ملاقات کے دوران نواز شریف نے ملکی معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ،مریم نواز نے نواز شریف سے آئندہ کی حکمت عملی پر بریفنگ لی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...