ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا، ایسی خبر آ گئی جو کوئی نہ سننا چاہے

ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا، ایسی خبر آ گئی جو کوئی نہ سننا چاہے
ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا، ایسی خبر آ گئی جو کوئی نہ سننا چاہے

  



مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 جون کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ کھیلا جائے گا تاہم موسم کے احوال اچھے دکھائی نہیں دے رہے اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور 16 جون کو بھی بارش ہونے کے 50 فیصد امکانات موجود ہیں جس کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔رواں ماہ انگلینڈ کے بیشتر شہروں کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے عالمی کپ 2019 کے کئی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید : کھیل