شریف خاندان کیلئے نئی مشکل، رمضان شوگر ملزسے متعلق ایسا انکشاف کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

شریف خاندان کیلئے نئی مشکل، رمضان شوگر ملزسے متعلق ایسا انکشاف کہ کوئی بھی ...
شریف خاندان کیلئے نئی مشکل، رمضان شوگر ملزسے متعلق ایسا انکشاف کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

  



اسلام آباد  (ویب ڈیسک)شریف خاندان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی اور رمضان شوگر ملز کا اکائونٹس بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق رمضان شوگر ملز نے بھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، ٹیکسی ڈرائیور کے نام پر جعلی اکاونٹ بنایا گیا۔ ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز نے ٹیکسی ڈرائیور عاقل عباسی کے نام پر بنائے گئے اکاونٹ سے ٹرانزیکشن کی۔ جعلی اکاونٹس سے ٹرانزیکشنز پر ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور سے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے آپ کے اکاونٹ میں اتنے پیسے کہاں آئے؟۔

دوسری جانب دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کا علم ہے نا ہی کروڑوں کی ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق ہے، اس کے نام سے اکاونٹ کسی نے بنایا اور کیا ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں، ان تمام معاملات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...