نریندرمودی بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں،بھارت کی فضائی حدود کے استعمال کیلئے پاکستان کو باضابطہ درخواست

نریندرمودی بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں،بھارت کی ...
نریندرمودی بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں،بھارت کی فضائی حدود کے استعمال کیلئے پاکستان کو باضابطہ درخواست

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کیلئے بھارت نے باضابطہ درخواست بھجوادی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کیلئے بھارت نے باضابطہ درخواست بھجوادی ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے،اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نریندرمودی 13 جون کو بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرنی ہے،بھارتی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے طیارے کوبھی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...