معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی انتقال کرگئے

معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی انتقال کرگئے
معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی انتقال کرگئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین،سابق سینیٹر اور اہل تشیع مکتبہ فکر کے مشہور عالم دین  علامہ عباس کمیلی انتقال کرگئے ، وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج اور ایک عرصے سے علیل تھے ۔

واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کا شمار پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا، وہ  جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ تھے ۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے بھی آواز اٹھائی ، ان کی عمر 70 سال سے زائد تھی ۔ یاد رہے کہ ٹھیک 5 برس پہلے (9 جون 2014 کو) آج ہی کے دن علامہ عباس کمیلی کے جواں سال بیٹے کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔علامہ عباس کمیلی ماضی میں ایوان بالا (سینیٹ)کے بھی رکن رہے ہیں۔علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد خراسان کراچی میں ادا کی جائے گی۔علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر سابق صدر آسف علی زرداری ،سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

مزید : قومی


loading...