ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی افغانستان کو شکست دے دی

ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی افغانستان کو شکست دے دی
ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی افغانستان کو شکست دے دی

  



ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے دھول چٹادی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 173 رنز کا ہدف 32اعشاریہ 1اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن 79 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ روز ٹیلر نے 48 اور کولن منرو نے 22 رنز سکور کیے۔

قبل ازیں ٹاﺅنٹن کے مقام پر کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جوبالکل درست ثابت ہوا۔ افغانستان کے بلے باز کیوی اٹیک کے سامنے ذرا بھی نہ ٹک پائے اور ایک کے بعد ایک خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جھڑتے چلے گئے۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41 اعشاریہ1 اوورز میں 172 رنز بنائے اور ان کی پوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر حضرت اللہ زازئی نے 34 اور ان کے ساتھی اوپنر نور علی زردان نے 31 رنز سکور کیے۔ افغانستان کے حشمت اللہ شہیدی 59 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

نیوزی لینڈ کی سائڈ سے جیمز نیشم نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 10 اوورز میں 31 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ علاوہ ازیں لوکی فرگوسن نے تین اور گرینڈ ہوم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل


loading...