پاکستان مسلم لیگ اور وکلاء نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

پاکستان مسلم لیگ اور وکلاء نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا: چودھری شجاعت ...
پاکستان مسلم لیگ اور وکلاء نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ممبر قومی اسمبلی مونس  نے وکلاء کے اعزاز میں عید ملن کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ وکلاء ونگ کے عہدیداروں و سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے سینئر وکلاء نے شرکت کی اور مادرِ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے وکلاء برادری کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ مسلم لیگی قائدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پنجاب میں ہماری حکومت کے دوران وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے گئے وہ تاریخی اور مثالی ہیں جن میں فری علاج معالجہ، وکلاء کیلئے رہائشی کالونیوں کا قیام، تحصیل بار تک خصوصی گرانٹ کی فراہمی، کنزیومر کورٹس کا قیام، تمام اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس اور پنجاب بار کونسل لاہور کی نئی و جدید عمارت کی تعمیر، تمام سرکاری محکموں میں لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ عید ملن میں شرکت کرنے والوں میں سینیٹر کامل علی آغا، سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر، عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ، ارشد جھوجہ، نادر منظور دوگل، عامر سعید راں، آصف محمود چیمہ، اسد منیر، رافع احمد خان، شاداب جعفری، چودھری ناصر عنایت سرا، عدنان رزاق چیمہ، میاں نواز وٹو، خالد عمر سندھو، ذوالفقار علی سدھو، آغا عثمان احمد، یاسین فرخ کمبوہ، محمد سلیم فرخ، صدیق بھٹی، عتیق عبداللہ، حسن شاہ زیب سدھو، بلال بھٹی، شیر زمان چیمہ، سید عرفان شاہ، مظہر اقبال نول، شہزاد وٹو، شاہد حسین گھلو، چودھری دلدار برولہ، چودھری اکرم، کامران یونس بٹ، اسد بھون، عذرا اسرار، اسرار الٰہی ملک، صفدر حیات بوسال، عبدالرحمن رانجھا، اشفاق احمد نول، چودھری عبدالرزاق، اشتیاق گوہر، رانا ذوالفقار علی، مختار احمد رانجھا، جی کیو علوی، رانا محسن ربانی، رانا نعیم، عارف محمود چودھری، چودھری کرامت علی، منیب عارف چودھری، حسیب عارف حسین چودھری، چودھری زاہد علی، محمد وسیم واہگہ، قاضی شفیق اور عمران گوندل شریک تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...