بجٹ میں عوام کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کی تیاریاں مکمل، کون کون سے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے؟ دل تھام کر پڑھیں

بجٹ میں عوام کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کی تیاریاں مکمل، کون کون سے نئے ٹیکسز ...
بجٹ میں عوام کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کی تیاریاں مکمل، کون کون سے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے؟ دل تھام کر پڑھیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پنجاب میں آئندہ بجٹ میں 25 سے 30 ارب روپے کے  ٹیکسز لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت داخلہ پنجاب کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں موٹرویز اور ریسٹورنٹ پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بیوٹی پارلرز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔ بجٹ میں زرعی آمدنی کی شرح اور پروفیشنل ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم وکلا پروفیشنل ٹیکس لگانے کی تجویز موخر کردی گئی ہے۔ پنجاب کے صوبائی بجٹ میں فیول کے استعمال پر ایک فیصد نیا کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

مزید : بزنس