عمران صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے:مریم اورنگزیب

عمران صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو ...
عمران صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے:مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ عمران صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے،‏عمران صاحب نے 10ماہ میں 5.8 فیصد ترقی کرتے خوشحال ملک کو مایوسی، بیروزگاری، غربت میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں دیا،عمران صاحب قوم کے لئے آپ ذلت اور تباہی کی سونامی ثابت ہوئے۔

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مسلم لیگ(ن) کی اقتصادی سروے رپورٹ 2018-2019 رہورٹ پہ ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہعمران صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے،شہریوں کی حفاظت ختم کرکے پولیس کی اضافی نفری بنی گالہ کے محل کی حفاظت پر مامور ہے ، یہ نفری واپس تھانوں میں بھیجیں،یوٹرن نیازی سکیورٹی کے نام پر تاریخی پروٹوکول کے مزے لے رہا ہے،وزیراعلی، وزراءاور مشیران کا پروٹوکول ختم کریں، ڈرامے نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ‏صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس بروز پیر مورخہ 10 جون کو دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوگا جبکہمسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر مورخہ 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

مزید : قومی