اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ’’آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس‘‘ وزیراعظم کی بھارت کومذاکرات کی پیشکش خطےمیں امن کا پیغام ہے:گورنر پنجاب

اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ’’آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس‘‘ وزیراعظم کی ...
اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ’’آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس‘‘ وزیراعظم کی بھارت کومذاکرات کی پیشکش خطےمیں امن کا پیغام ہے:گورنر پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہوزیراعظم کی بھارت کومذاکرات کی پیشکش خطےمیں امن کا پیغام ہے،آج

 حکومت اورعوام ایک پیج پرہیں اور  ہرسازش کوناکام بنادیں گے،اپوزیشن احتجاج کی دھمکیوں کی بجائےملک و قوم کےمفادات کوتر جیح دے،اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ’’آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس‘‘ ہوگی

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسیاسی،معاشی استحکام کےساتھ اتحادکی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتوں کوچاہیےوہ جوش کی بجائےہوش سے کام لیں،انہوں نے کہا کہ ملک کوکرپشن،ظلم اورناانصافی جیسےجرائم سےپاک کریں گے،حکومت احتساب فارآل کی پالیسی پرگامزن ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہوزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش ہندوستان سمیت پورے خطے کیلئے امن کا پیغام ہے،بھارت کوبھی چاہیےوہ مذاکرات کی میزپرآئےاورمسائل کوبات چیت کےذریعے حل کیا جائے۔گورنر پنجاب نے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اور حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ ،میجر معیز ،کیپٹن عارف اور لانس حوالدار ظہیر کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے پاک فوج کے ان شہیدوں کے ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور