ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ٹیکسز کے نظام میں تبدیلی لانی ہو گی،جلد معاشی بحران پر قابو اور ڈالر بھی کنٹرول کرینگے:اسد قیصر

 ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ٹیکسز کے نظام میں تبدیلی لانی ہو ...
 ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ٹیکسز کے نظام میں تبدیلی لانی ہو گی،جلد معاشی بحران پر قابو اور ڈالر بھی کنٹرول کرینگے:اسد قیصر

  



صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ٹیکسز کے نظام میں تبدیلی لانی ہو گی،اپوزیشن کو قانون اور آئین کے دائرہ اختیار میں احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے،وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فی صد اضافہ کرنے کے علاوہ ملک کے کاشتکاروں کے فلاح و بہبود اور زراعت کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینے کے لئے خصوصی پیکیج اور نوجوانوں کو کاروبار کے حصول کے لئے قرضے دیئے جانے کے سکیم بھی متعارف کی جائے گی۔

صوابی میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ  ملک پاکستان کو ترقی دینے اور آگے لے جانے کے لئے حکومت کوٹیکس دیں،اگر عوام حکومت کو ٹیکس نہیں دیتے تو حکومت کے پاس تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دوروں کے بعد سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سے 12ارب ڈالر پاکستان کو ملے اور اب بھی مزید کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بہت جلد پاکستان معاشی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ڈالر بھی کنٹرول کرینگے،ہمیں دنیا سے تجارت کرنے کے لئے ایکسپورٹ اور ایمپورٹ پر توجہ دینا ہو گی، ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ٹیکسز کے نظام میں تبدیلی لانی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ایک ایسی نئی خارجہ پالیسی تشکیل دے رہی ہے تاکہ اس کی روشنی میں افغانستان ، بھارت ، روس سمیت تمام دنیا سے تعلقات اچھے اور فعال ہو، اسی طرح امریکہ سے بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتجاج کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے، اس لئے اپوزیشن کو قانون اور آئین کے دائرہ اختیار میں احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ بے شک یہ حق استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے اور اب جو پالیسیاں بن رہی ہے اس کے نتیجے میں قوم معاشی اور دیگر بحرانوں سے مستقل طور پر نکل جائے گی ،مہنگائی پر قابو پانے کے علاوہ بے روزگاری پر بھی قابو پالیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سپیکر کے منصب سے ہٹانے کے حوالے سے محض افواہیں پھیلائی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /صوابی


loading...