آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں معیشت دوست ہوگا،غیرضروری اخراجات کم کریں گے:ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

 آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں معیشت دوست ہوگا،غیرضروری اخراجات کم کریں گے:ڈاکٹر ...
 آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں معیشت دوست ہوگا،غیرضروری اخراجات کم کریں گے:ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا،معیشت دوست ہوگا، آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری سےخرچےبچائیں گے اور خسارہ کم کرنےکےلیےغیرضروری اخراجات کوکم کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں روزگارکےمواقع پیداکیےجائیں گے،ٹیکس آمدن بڑھانےکےلیےہرممکن اقدام کریں گے۔مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا،معیشت دوست ہوگا،غریبوں پرٹیکسوں اورمہنگائی کابوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت غیرضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی،آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری سےخرچےبچائیں گے۔دوسری طرف ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہمشیرخزانہ اوراقتصادی ٹیم نےبجٹ جائزہ مکمل کرلیا ہے اور مختلف شعبوں کےلئےفنڈزاوربجٹ تجاویزکوحتمی شکل دےدی گئی ہے ۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسےمنصوبوں کوترجیح دی جائےگی جس سےروزگارکےمواقع پیداہوں،مضبوط پالیسیوں سےپائیدارترقی اورشہریوں کےبہترمستقبل کویقینی بنایاجائےگا،بجٹ میں غریبوں کےتحفط،مالیاتی ڈسپلن،بیرونی سیکٹرمنیجمنٹ پرتوجہ مرکوزہوگی۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ معاشرےکےپسماندہ طبقات اورغریبوں کےتحفظ سےمتعلق اقدامات بجٹ کاحصہ ہوں گے،بجٹ میں غریبوں کے تحفظ ،

مالیاتی ڈسپلن اور بیرونی سیکٹرمینجمنٹ پرتوجہ مرکوزہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...