شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کاایسا پلس پوائنٹ بتا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کاایسا پلس پوائنٹ بتا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی ...
شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کاایسا پلس پوائنٹ بتا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  



وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کا پلس پوائنٹ بتاتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب کے مخالفین چور ہیں،میرے بارے میں باتیں کرنےوالے سب جیل کا مال ہیں،بڑی اسکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں طرف کی سیاست کر رہے ہیں،میں بتا چکا ہوں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے لئے راستہ بناتے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوان نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ28 اگست کو میرا سال پورا ہو جائے گا، خود کو قوم کے سامنے پیش کروں گا،پاکستان ریلوے نے اس عید پر ایک ارب روپے کا بزنس کیا، کوٹ لکھپت جیل اور رائیونڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔

مزید : قومی


loading...