خرچے کے حساب سے سیر کرنے کے لیے دبئی کیسی جگہ ہے؟ اس حوالے سے بہترین ملک کون سا ہے؟ اگلی مرتبہ چھٹیوں پر جانے سے پہلے ضرور پڑھ لیں

خرچے کے حساب سے سیر کرنے کے لیے دبئی کیسی جگہ ہے؟ اس حوالے سے بہترین ملک کون ...
خرچے کے حساب سے سیر کرنے کے لیے دبئی کیسی جگہ ہے؟ اس حوالے سے بہترین ملک کون سا ہے؟ اگلی مرتبہ چھٹیوں پر جانے سے پہلے ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک چھٹیوں پر جانے سے قبل ایک سوچ لازمی آتی ہے کہ وہ کون سی جگہ ہو گی جو چھٹیوں کے لیے بہترین بھی ہو اور سستی بھی۔ اب اس حوالے سے برطانیہ میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں خرچے کے حساب سے سستے اور مہنگے تفریحی مقامات بتا دیئے گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سروے میں برطانوی شہریوں کو خرچ کے حساب سے دنیا کے مختلف ممالک کی درجہ بندی کرنے کا کہا گیا۔ ان لوگوں نے سب سے سپین کو سب سے زیادہ سستا ملک قرار دیا، سپین کو خرچ کے لحاظ سے 87فیصد لوگوں نے بہتر سیاحتی ملک کہا۔
پوسٹ آفس ٹریول منی کے زیراہتمام کرائے گئے اس سروے میں دوسرے نمبر پر یونان کو 85فیصد لوگوں نے سستا ترین ملک قرار دیا۔ دبئی جو لوگوں کی نظر میں سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے، اسے صرف 38فیصد لوگوں نے خرچ کے حوالے سے پسند کیا اور وہ اس فہرست میں سب سے نیچے آیا۔ سپین اور یونان کے بعد اس فہرست میں خرچ کے لحاظ سے بالترتیب بلغاریہ، کروشیا، پرتگال، ترکی، تھائی لینڈ، کینری آئی لینڈز، قبرص، بیلیئرک آئی لینڈز، میکسیکو، امریکہ، اٹلی، فرانس، سکینڈنیویا کو سستے ملک قرار دیا گیا۔ دبئی ان سب کے آخر میں آیا۔

مزید :

عرب دنیا -