”کیا کسی کا 590کلو گانجا غائب ہوا ہے؟“ سوشل میڈیا پر پولیس کی پوسٹ نے لوگوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا

”کیا کسی کا 590کلو گانجا غائب ہوا ہے؟“ سوشل میڈیا پر پولیس کی پوسٹ نے لوگوں کو ...
”کیا کسی کا 590کلو گانجا غائب ہوا ہے؟“ سوشل میڈیا پر پولیس کی پوسٹ نے لوگوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا منشیات پکڑنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن گزشتہ روز بھارت میں پولیس نے بھاری مقدار میں گانجا اور چرس پکڑنے کے بعداپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایسی انوکھی پوسٹ کر دی کہ ہنسی کا ایک طوفان آ گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر دھوبری میں پولیس نے 950کلوگرام گانجا اور چرس ایک ٹرک میں لدی ہوئی پکڑی۔ یہ ٹرک ایک چیک پوائنٹ کے پاس آیا اور جب ٹرک میں موجود لوگوں نے سامنے پولیس دیکھی، ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے یہ لاوارث ٹرک قبضے میں لے لیا، اس سے منشیات اتاری اور اس کی تصویر بنا کر اپنے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹ کر دی اور ساتھ لکھا کہ ”کسی کا 590کلوگرام گانجا اور چرس گم ہوئی ہے، جو ایک ٹرک میں لدی ہوئی تھی۔ یہ ٹرک گزشتہ رات چاگولیا کے قریب چیک پوائنٹ پر کھڑا تھا۔ یہ جس کسی کی بھی ہے وہ پریشان مت ہو، یہ ہمیں مل گئی ہے۔ برائے مہربانی دھوبری پولیس کے ساتھ رابطہ کریں۔ ہم یقینا آپ کی مدد کریں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس