دھونی نے بھارتی فوج کی کس چیز کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنا لیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

دھونی نے بھارتی فوج کی کس چیز کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنا لیا کہ ہنگامہ برپا ...
دھونی نے بھارتی فوج کی کس چیز کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنا لیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں کھیلنے کے لیے گئی اور وہاں ایک میچ میں بھارتی فوج کے جیسی ٹوپیاں پہن کر آ گئی جس پر بہت ہنگامہ برپا ہوا۔ اب بھارتی بلے باز اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی اپنے دستانوں پر بھارتی فوج کا’بلی دان بیج‘ (Balidaan Badge)لگا کر آ گئے جس پر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی میدان میں آ گئی اور دھونی کو یہ بیج اتارنے کا حکم دے دیا، جس پر اب بھارتی شہری دھونی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر حمایت چلائے ہوئے ہیں۔

بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی اس معاملے پر حرکت میں آ گیا ہے اور اس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کر دی ہے کہ وہ دھونی کو یہ بیج اپنے دستانوں پر لگانے کی اجازت دے دے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ہم چاہتے ہیں کہ دھونی یہ بیج اپنے دستانوں پر مستقل طور پر لگا لیں۔“بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ”دھونی کا اپنے دستانوں پر بھارتی فوج کے بیج لگانا کوئی سیاسی یا مذہبی جذبات کا معاملہ نہیں ہے، چنانچہ ہم نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ دھونی کو یہ بیج لگانے کی اجازت دے۔“ اس معاملے پر آئی سی سی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”ہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس درخواست پر غور کریں گے اور دیکھیں گے کہ آیا ان بیجز کا کوئی سیاسی یا مذہبی مقصد ہے یا نہیں۔“

مزید : کھیل