سبحان اللہ، سائنس نے ہاتھوں سے کھانے کا ایسا بے مثال فائدہ بتا دیا کہ غیر مسلم بھی اس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی پر مجبور ہو گئے

سبحان اللہ، سائنس نے ہاتھوں سے کھانے کا ایسا بے مثال فائدہ بتا دیا کہ غیر ...
سبحان اللہ، سائنس نے ہاتھوں سے کھانے کا ایسا بے مثال فائدہ بتا دیا کہ غیر مسلم بھی اس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی پر مجبور ہو گئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاتھوں سے کھانا کھانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ اب سائنسدانوں نے بھی ہاتھوں سے کھانے کا ایسا بے مثال فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ اس سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کلینکل نیوٹریشن نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جو لوگ ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں انہیں دوسری قسم کی ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔“

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لوگوں کے کھانے کے عادات اور ذیابیطس کے مرض کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ”ہماری تحقیق میں موجود دوسری قسم کی ذیابیطس کے مریض دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ تیز کھانا کھاتے تھے اور ہاتھوں کی بجائے کھانا کھانے میں چمچ کانٹے وغیرہ کا استعمال کرتے تھے۔ تحقیق میں شامل جو لوگ ذیابیطس کے مریض نہیں تھے مگر ہاتھوں کی بجائے چمچ کاٹنے وغیرہ سے کھانا کھاتے تھے، ان کے بھی اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات ہاتھوں سے کھانا کھانے اور آہستہ کھانے والوں کی نسبت بہت زیادہ تھے۔

مزید : تعلیم و صحت /روشن کرنیں