4سالہ بچے کو قبض کی شکایت، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو پیٹ میں کیا جیتی جاگتی چیز موجود تھی؟ یقین کرنا مشکل

4سالہ بچے کو قبض کی شکایت، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو پیٹ میں کیا جیتی جاگتی چیز ...
4سالہ بچے کو قبض کی شکایت، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو پیٹ میں کیا جیتی جاگتی چیز موجود تھی؟ یقین کرنا مشکل

  



یاﺅنڈے(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی افریقہ کے ملک کیمرون میں ایک 4سالہ بچے کو قبض کی شکایت پر ڈاکٹروں کے پاس لایا گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا تو اس کے پیٹ سے ایسی جیتی جاگتی چیز نکل آئی کہ ڈاکٹر بھی دم بخود رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بچے کے پیٹ میں درجنوں پیراسائٹک ورم تھے اور یہی اس بچے کی قبض، الٹی اور پیٹ کے پھلاﺅ کا سبب بن رہے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ”ان کیڑوں کی وجہ سے بچے کو خطرناک قسم کا انفیکشن بھی لاحق ہو چکا تھا جو اس کی جان بھی لے سکتا تھا تاہم ابھی یہ انفیکشن زیادہ نہیں پھیلا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق بچے کو ایک ہفتہ تک ہسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا اور اب وہ مکمل صحت مند ہو کر گھر واپس جا چکا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کیڑوں کا نام ایسکاریاسس(Ascariasis) ہے جو 2سے 10سال کی عمر کے بچوں کے پیٹ اور مقعد کی آنت میں زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونا، ناقص خوراک اور آلودہ پانی اور دیگر ایسے عوامل ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...