24سالہ نوجوان لڑکی نے 2دفعہ طلاق یافتہ اپنے دادا کی عمر کے مرد سے تعلق قائم کرنے کی شرمناک وجہ بتا دی

24سالہ نوجوان لڑکی نے 2دفعہ طلاق یافتہ اپنے دادا کی عمر کے مرد سے تعلق قائم ...
24سالہ نوجوان لڑکی نے 2دفعہ طلاق یافتہ اپنے دادا کی عمر کے مرد سے تعلق قائم کرنے کی شرمناک وجہ بتا دی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک 24سالہ لڑکی نے اپنے دادا کی عمر کے 2بار طلاق یافتہ شخص کے ساتھ تعلقات قائم کیے جس پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ گزشتہ دنوں یہ بے جوڑ جوڑا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوا جہاں لڑکی نے اس عمررسیدہ شخص کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی انتہائی شرمناک وجہ بھی بتا دی۔ میل آن لائن کے مطابق الیکس نامی اس لڑکی نے 67سالہ باب نامی اس شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”باب میرا ’شوگر ڈیڈی‘ ہے جس کے ساتھ میرا تعلق پیسے کی وجہ سے قائم ہے۔ مجھے بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ اس سے مجھے مالی فائدہ پہنچتا ہے۔ جب سے میں نے بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرنا شروع کیا ہے میں امیر ہو گئی ہوں۔“

چینل 9کے شو 60منٹس میں بات کرتے ہوئے الیکس کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے ایسی ویب سائٹس کی رکنیت حاصل کر رکھی ہے جو شوگر ڈیڈی اور شوگر ممی کے حصول کے لیے بنائی گئی ہیں۔ باب کے ساتھ بھی میری ملاقات ایسی ہی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوئے اور اس سے پہلے بھی میں جتنے عمر رسیدہ مرد میرے شوگر ڈیڈی رہ چکے ہیں ان کے ساتھ بھی انہی ویب سائٹس کے ذریعے ہی میں ملی تھی۔ایسے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق اتنا اچھا نہیں ہوتا لیکن پھر بھی کوئی بات نہیں، کیونکہ مجھے اس سے پیسے ملتے ہیں۔ “ شو میں باب کا کہنا تھا کہ ”مجھے نو جوان اور خوبصورت لڑکیاں بہت پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے الیکس کے ساتھ تعلق قائم کیا۔ میں اس کی ہر ضرورت کا خیال رکھتا ہے اور اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...