شہزادہ ہیری اور ان کی نو بیاہتا دلہن میگھن مارکل کی نجی تصویر لیک ہو گئی

شہزادہ ہیری اور ان کی نو بیاہتا دلہن میگھن مارکل کی نجی تصویر لیک ہو گئی
شہزادہ ہیری اور ان کی نو بیاہتا دلہن میگھن مارکل کی نجی تصویر لیک ہو گئی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی دلہن میگھن مارکل کی شادی پر کچھ تصاویر تو میڈیا پر جاری کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں تاہم کچھ تصاویر نجی تھیں جو صرف دولہا دلہن کے لیے بنائی گئیں۔ اب ان کی یہ نجی تصاویر لیک ہو گئیں ہیں اور سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں۔ دی مرر کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کا فوٹوشوٹ الیگزی لبومیرسکی نامی فوٹوگرافر نے کیا تھا، جس کے کمپیوٹر پر ہیکرز نے حملہ کرکے یہ تصاویر چوری کیں اور اب لیک کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کی سینکڑوں نجی تصاویر سامنے آنے پر تحقیقات شروع کی گئیں جن میں معلوم ہوا کہ 43سالہ فوٹوگرافر الیگزی کی غفلت کی وجہ سے یہ تصاویر لیک ہوئیں۔ اس نے ہیکرز سے بچنے کے لیے سائبر سکیورٹی کا کوئی خاطرخواہ انتظام نہیں کر رکھا تھا۔ تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر تاحال کینسگٹن پیلیس کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس معاملے میں پولیس کو رپورٹ کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...