”بھائی کھانے میں یہ چیز کھا لی تھی، فوری ٹوائلٹ جانا ہے“ پولیس نے نوجوان کو 170کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے پکڑا تو آگے سے ایسا جواب کہ ہنسی نہ رکے

”بھائی کھانے میں یہ چیز کھا لی تھی، فوری ٹوائلٹ جانا ہے“ پولیس نے نوجوان کو ...
”بھائی کھانے میں یہ چیز کھا لی تھی، فوری ٹوائلٹ جانا ہے“ پولیس نے نوجوان کو 170کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے پکڑا تو آگے سے ایسا جواب کہ ہنسی نہ رکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں گزشتہ روز ایک نوجوان 170کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔ جب پولیس نے اسے روکا تو اس نے اپنی تیز رفتاری کی ایسی وجہ بتا دی کہ سن کر ہنسی روکنا مشکل ہو جائے۔ فوکس 8کے مطابق اس نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ ”میں نے بہت زیادہ گرم ونگز کھا لیے ہیں اور مجھے فوری طور پر ٹوائلٹ جانا ہے، اس لیے تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا ہوں۔“
نوجوان کی یہ توجیہہ سن کر پولیس والوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ آ گئی لیکن اس سے نوجوان کی مشکل نہ ٹلی اور پولیس آفیسرز نے اس کے ہاتھ میں 966کینیڈین ڈالر (تقریباً1لاکھ 8ہزار روپے) کا چالان تھما دیا۔تیزرفتاری کے اس چالان کے ساتھ کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے پر بھی اس کا 203کینیڈین ڈالر (تقریباً22ہزار 800روپے)کا ایک اور چالان بھی کیا گیا۔ پولیس نے بعدازاں یہ واقعہ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیاجو بہت وائرل ہو رہا ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -