پاکستان کے گلابی نمک کی بھارتی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کا معاملہ، فواد چوہدری نے اب تک کا بڑا قدم اٹھالیا

پاکستان کے گلابی نمک کی بھارتی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کا معاملہ، فواد ...
پاکستان کے گلابی نمک کی بھارتی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کا معاملہ، فواد چوہدری نے اب تک کا بڑا قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے گلابی نمک کی بھارتی پیکنگ میں یورپ میں مہنگے داموں فروخت کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جارہی ہے جس پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

فروری میں ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد جب انڈیا نے پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ کیا جانے لگا کہ کھیوڑہ کی کان سے نکلنے والے گلابی نمک کی انڈیا کو ایکسپورٹ بند کی جائے کیونکہ بھارت پاکستان سے یہ نمک ایک سے 2 روپے کلو میں خرید کر یورپی ممالک میں 20 سے 25 پاﺅنڈ فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس نمک کی بھارت کو برآمد بند کرکے پاکستان براہ راست یورپی ممالک میں اس کو فروخت کرے اور نفع حاصل کرے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی ماہ سے اس مہم کا اتنا چرچا ہے کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی شہریوں نے مختلف سٹورز میں پڑے گلابی نمک کے پیکٹس کی تصاویر لے کر شیئر کرنا شروع کردیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے فواد چوہدری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی اور چیلنج کیا کہ یہ گلابی نمک فواد چوہدری کے حلقے سے نکلتا ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ اس بارے میں کیا قدم اٹھاتے ہیں۔

ٹوئٹر@ShahnawazChudh1

ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے کارکن کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اس معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے پہلے ہی انکوائری کا حکم دے چکے ہیں اور ورکنگ ڈیز میں یہ رپورٹ شیئر کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بظاہر تو یہ مہم مبالغہ آرائی پر مبنی لگتی ہے لیکن وہ اس بارے میں حتمی رائے اسی وقت قائم کریں گے جب انہیں حقائق کا علم ہوگا۔

ٹوئٹر@fawadchaudhry

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد