وزیر اعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات طے پاگئی

وزیر اعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات طے پاگئی
وزیر اعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات طے پاگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات طے پاگئی۔
روس کے سفارتخانے نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو عمران خان کی صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوگی جس میں پاکستان کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں پاک روس تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کرغیزستان میں ہوگا جس کے دوران 14 جون کو عمران خان اور پیوٹن کی ملاقات ہوگی۔