’جہلم ہندو دریا کا نام ہے اس لیے اپنا اسلامی نام رکھو‘ بھارتی شہری کی اس بات کا فواد چوہدری نے ایسا جواب دے دیا کہ دوبارہ کوئی انڈین ایسی خواہش نہیں کرے گا

’جہلم ہندو دریا کا نام ہے اس لیے اپنا اسلامی نام رکھو‘ بھارتی شہری کی اس بات ...
’جہلم ہندو دریا کا نام ہے اس لیے اپنا اسلامی نام رکھو‘ بھارتی شہری کی اس بات کا فواد چوہدری نے ایسا جواب دے دیا کہ دوبارہ کوئی انڈین ایسی خواہش نہیں کرے گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم کا نام تبدیل کروانے کے خواہشمند بھارتی شہری کو ایسا جواب دے دیا کہ دوبارہ کوئی بھارتی ایسی خواہش نہیں کرے گا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کا ضلع جہلم پاکستان کا پہلا ضلع ہوگا جس کا سارا نظام پیپر لیس ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جہلم کی عدالتوں، پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت انتظامی دفاتر سے کاغذ کا تصور ختم ہوجائے گا اور تمام معاملات ڈیجیٹل کردیے جائیں گے۔

فواد چوہدری کی جانب سے یہ ٹویٹ کی گئی تو انڈیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دھیرج پرجپتی نے کہا کہ جہلم ایک بھارتی ہندو دریا کا نام ہے، اپنے شہر کیلئے کوئی اسلامی نام استعمال کرو۔

فواد چوہدری نے ہندو قوم پرست بھارتی شہری کو جہلم کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا انڈیا کا لفظ پاکستانی دریا انڈس (دریائے سندھ) سے ماخوذ ہے، آپ کی منطق کے حساب سے آپ کو پاکستانی اوریجن کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے اور انڈیا کا نیا نام رکھنا چاہیے۔

مزید : قومی