فیس ماسک پہنےبغیر سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں داخلہ پرپابندی عائد

فیس ماسک پہنےبغیر سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں داخلہ پرپابندی عائد
فیس ماسک پہنےبغیر سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں داخلہ پرپابندی عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ڈی اے نے بغیر فیس ماسک پہنے سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں داخلہ پرپابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی سی ڈی اے ملازمین اور وزیٹرز پر یکساں طور پر لاگو ہو گی، اس ضمن میں داخلی گیٹس پر سٹیمرز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے فیس ماسک پہنے بغیر سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں داخلہ پرپابندی عائد کر دی ہے

،اس ضمن میں سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر ماسک پہنے کسی کو بھی سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں داخل نہ ہونے دیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے میں دفتری امور کے دوران کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی تدابیر کو مکمل طو رپراختیار کیے جانے کویقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے کی ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اسی مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ملازمین دفتری اوقات میں دستانوں، سینٹائزرز اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ملازمین کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں مختلف مقامات پر ملازمین اور وزیٹرز کے استعمال کے لیے سینیٹائزرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -