ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن اہم ہے اور آپ کو کسی جانب سے خوشخبری ملنے کے واضع امکانات ہیں اور جو رکاوٹ کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی وہ بھی اب دور ہو جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اولاد کے مستقبل کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ آپ جس بھی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں وہ پوری ہونے کی امید ہے۔ چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روزگار کا اب بحکم اللہ نیا سلسلہ بن جانے کی امید ہے عرصہ دراز کے بعد اب اہم صورتحال آپ کے حق میں بن رہی ہے۔ آپ کو زمینی طور پر تیار رہنا ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں اس کو اپنے سر پر سوار مت کریں انشاءاللہ آپ ان معاملات سے مکھن میں سے بال کی طرح نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں سب سے بڑی ضرورت پیسوں کی ہے۔ آپ فکر مند نہ ہوں انشاءاللہ اس کا سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ آج روز گار کے حوالے سے بھی خوشخبری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے لئے غلط فیصلے کر کے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ اپنے معاملات کی فوری اصلاح کریں اور جس بھی طرف سے کوئی بات سامنے آئے اس پر اچھی طرح غور ضرور کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن کافی حالات بہتر کرنے میں بحکم اللہ مدد گار ہوگا اور ایک رکا ہوا کام بھی ہو جائے گا۔ جو لوگ روز گار کی تلاش میں ہیں۔ اچھی خبر سنیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک اہم ضرورت پوری ہو گیا ور جو بندش محسوس کی جا رہی تھی اب اس کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔ آج کئی معاملات میں حالات بدلنے کو بالکل تیار بیٹھے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک ایسی جگہ سے مدد ہونے کی امید ہے جہاں پر گماں بھی نہ تھا اور ایک اپنا غیر ارادی طور پر مدد کو تیار ہوگا۔ چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ جس بھی طرف حالات کو لے کر جانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ زیادہ مناسب بات نہیں ہے۔ ابھی اچھی طرح سوچ سمجھ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں جلد بازی نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے لئے جو سوچ رہے ہیں شاید وہ ٹھیک ہو مگر اس کے لئے ابھی وقت مناسب نہیں ہے۔ میرے خیال سے کچھ انتظار کرنا آپ کے لئے بہتر رہے گا انشاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی سمت اس وقت بھی مناسب نہیں لگ رہی۔ آپ کو استخارے کی مدد لینے کی ضرورت ہے۔ غلط راستے پر اب چلنے کا رسک لنیا بے حد خطرناک ہوگا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -