ڈسپلن پر عمل کرنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں،صوفیہ احمد

ڈسپلن پر عمل کرنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں،صوفیہ احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ اگر ماں باپ ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے پابند ہوں گے تو بچے بھی اس کا مثبت اثر لیتے ہیں اور یہ رجحان پورے خاندان میں سرایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے ہمیشہ آرمڈ فورسز کی مثال دیتی ہوں اور یہی ڈسپلن اس ادارے کی عزت اور مقام کی اصل وجہ ہے۔ زندگی میں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے افراد دوسرے لوگو ں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں، نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ شوبز میں بھی ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلتی ہوں کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ صوفیہ احمد نے کہا کہ بے ہنگم اور قواعد و ضوابط کے بغیر زندگی بسر کرنے والوں سے سخت چڑ ہے اور میری ایسے لوگوں سے نہیں بنتی اس وقت تک کوئی قوم بھی ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ڈسپلن نہ ہو اور اس دور میں تو اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے اس لئے والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں پر اس حوالے سے خصوصی توجہ دیں اور ان کی شخصیت کو نکھارنے کی کوشش کریں۔

مزید :

کلچر -