گلوکار عباس جٹ نے تین نئے گانے ریکارڈ کرلئے

گلوکار عباس جٹ نے تین نئے گانے ریکارڈ کرلئے

  

لاہور(فلم رپورٹر) فوک گلوکار عباس جٹ نے تین نئے گانے ریکارڈ کرلئے ویڈیو جلد شروع کردی جائے گی گانوں کی شاعری ارشد پنجابی میوزک چاند علی خان نے ترتیب دیا ہے عباس جٹ کا کہنا ہے کہ میں ان گانوں کے ذریعہ اپنی نئی اور آنے والی نسل کو کلچر سے متعارف کروانا چاہتا ہوں اس لئے ان گانوں کی ریکارڈنگ اصل مقامات پر کی جائے گی تاکہ کلچرکی حقیقت کو اجاگر کیا جاسکے اور ہماری نوجوان نسل کو بھی پاکستان کی ثقافت کا علم ہو اور ان کو کلچرکو سمجھنے میں مدد ملے آج لوکیشن دیکھی جارہی ہے بہت جلد خالق چشتی کی زیر نگرانی ویڈیو شوٹ شروع کردیاجائیگا ویڈیو کی ریکارڈنگ اندرون لاہور کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -