کامیابیوں کے اہداف طے کرنے سے منزل آسان ہوجاتی ہے،ثناء

      کامیابیوں کے اہداف طے کرنے سے منزل آسان ہوجاتی ہے،ثناء

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ماڈل ثناء نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے آغاز میں مجھ سمیت تمام فنکار بہت پرجوش تھے مگر کرونا وائرس کی وجہ سے شوبز کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اس وبا سے ہم سب کو جلد از جلد نجات عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے کہوں گی کہاگر ہم نئے سال پر اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے 2019 ء انتہائی خوشگوار سال ثابت ہوا اور میں نے اس سال میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس پر میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں امید ہے کہ یہ سال بھی کامیابیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا اور میں نے جو مقاصد طے کئے ہوئے ہیں اس میں مجھے ضرور کامیابی ملے گی۔

مزید :

کلچر -