خوشی ایسا احساس جو لفظوں سے بیان نہیں ہوتا،نازش

خوشی ایسا احساس جو لفظوں سے بیان نہیں ہوتا،نازش

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ خوشی خریدی نہیں جا سکتی یہ تو ایک ایسا احساس ہے جو کہ خود بخود اندر سے آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ایک ایسا احساس ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اس کا پتا تو آپ کے انداز اور رویے سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش رہیں اور کوشش کریں کہ دوسروں کے لیے خوشی کا باعث بنیں مصروفیات کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت کئی پراجیکٹس میں اداکاری کرنے میں مصروف ہوں جن میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں۔

مزید :

کلچر -