کوروناکے خاتمے کے بعد نئی منصوبہ بندی سے کام کروں گی،سوہنی

    کوروناکے خاتمے کے بعد نئی منصوبہ بندی سے کام کروں گی،سوہنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وپرفارمر سوھنی بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا کے خاتمے کے بعد نئی منصوبہ بندی کے ساتھ کام کروں گی جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی اب فلمسا ز کونئے حالاتت کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہوگا۔ سوھنی بلوچ ے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں تک بات میرے کام کرنے کی ہے تو میرا تعلق پاکستان سے ہے اور جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پراجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی۔

مزید :

کلچر -