نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت،فنکار

نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی تھیں لیکن کرونا وائرس کی وبا کے باعث تمام کام رک گیا اب دوبارہ کب کام شروع ہوگا اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مناسبت پلیٹ فارم ناہونے کے باعث نئی فلمیں تسلسل کے مارکیٹ میں نہیں آرہیں تھیں۔شوبز شخصیات نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ہم لوگ بہت جلد کرونا سے نجات حاصل کرلیں گے اور کام ایک بار پھر روٹین کے ساتھ شروع ہوجائے گا اچھی فلمیں اب بھی بن سکتی ہیں، رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے بلکہ نئے آئیڈیاز کو زیر بحث لانا چاہیے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ عروج اور نجیبہ بی جی نے مزیدکہا کہ ماضی میں وہی فلمیں اپنے عروج تک پہنچیں جن کی ریہرسلز ہوئیں اور انہی ریہرسلز کی بنا پر آج بھی انہیں یاد رکھا جاتا ہے،یعنی کسی بھی فلم کی کامیابی کا دارومدار اس کی ریہرسلز پر ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -