شان شاہد نے اداکارہ مہوش حیات کی تصحیح کردی

  شان شاہد نے اداکارہ مہوش حیات کی تصحیح کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر) شان شاہد نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی تصحیح کردی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے چاند کی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے جیم جاذل کی معروف غزل کے اشعار بھی بطور کیپشن لکھے۔انہوں نے لکھا کہ بے تحاشا ہیں ستارے لیکن،چاند بس ایک عدد ہے، حد ہے!ساتھ ہی مہوش نے ہیش ٹیگ ’چاند کی آیخر رات‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اس ٹوئٹ کے جواب میں شان شاہد نے لکھا کہ ہمارے نقطہ نظر سے چاند صرف ایک ہے جبکہ خلا میں بے شمار چاند، سورج، ستارے، کہکشائیں اور سیارے موجود ہیں۔انہوں نے لکھا کہ فلکیات ایک عجیب تجربہ ہے۔ صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں جوابی ردعمل دیکھنے میں آرہے ہیں۔

۔

تاہم محمد فہد ریاض نامی ایک صارف نے تمام سیاروں میں موجود چاند کی تعداد بتائی۔

مزید :

کلچر -