عمران خان ہمیشہ پاکستان کی بہتری چاہتے تھے: کرن مورے

عمران خان ہمیشہ پاکستان کی بہتری چاہتے تھے: کرن مورے

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین کرن مورے نے اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر عمران خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کی وزارت عظمیٰ تک رسائی قابل ستائش ہے۔کرن مورے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک علیحدہ ہی کلاس تھی جو اپنے آپ میں گم رہنے والی شخصیت کے باوجود کرکٹ پر بہت زیادہ بات کرتے اور پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے عمران خان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سے لے کر ملک کے وزیراعظم بننے تک کی کہانی ناقابل یقین ہے۔سابق بھارتی وکٹ کیپر نے عالمی کپ 1992ء میں جاوید میانداد کے ساتھ ایک معروف مگر منفی واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ سے باہر ان کے تعلقات پاکستانی بیٹسمین سے ہمیشہ بہت اچھے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فیلڈ میں سخت جنگ رہتی تھی لیکن فیلڈ سے باہر کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا تھا۔کرن مورے نے جاوید میانداد کو غیر معمولی کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں باتیں کرنے کا شوق تھا جبکہ دیگر کھیلوں کی طرح پاک بھارت میچوں میں بھی جملے اچھالے جاتے تھے جو وقت کے ساتھ مقبول ہوتے چلے گئے۔

کرن مورے نے گلہ کیا کہ ایک ٹیسٹ میں ان کے چھ شکاروں کے عالمی ریکارڈ پر کوئی بات بھی نہیں کرتا بلکہ ہر شخص جاوید میانداد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے متعلق پوچھتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -