13 جون سے قبل میچ کیلئے صحت یاب ہوجاؤنگا،لیونل میسی

  13 جون سے قبل میچ کیلئے صحت یاب ہوجاؤنگا،لیونل میسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(آن لائن) لیونل میسی کو ران میں ”چھوٹی “سی چوٹ آئی ہے، لیکن بارسلونا اب بھی پرامید ہے کہ وہ 13جون کو مالورکا کے خلاف ٹیم کے پہلے میچ کے لئے صحت یاب ہوجائیں گے، یہ بات کلب نے گزشتہ روز بتائی۔ میسی نے گزشتہ دنوں الگ سے جم میں ورزش کرنے کے بعد منگل سے اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ نہیں کی ہے، جبکہ جمعرات کو تمام کھلاڑیوں کو چٹھی دی گئی تھی۔ بارسلونا نے کہا ہے کہ میسی چند روز میں واپس ٹریننگ میں آسکتے ہیں۔
، تاہم ان کی غیر حاضری کے باعث مالورکا کے دورے سے قبل ان کی فٹنس پر شبہات پیدا ہوگئے۔