شائقین کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے پرامید
لاہور(سپورٹس رپورٹر) شائقین کرکٹ بے تابی سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز کاانتظار کررہے ہیں ان کی نظریں اس سال کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ پر مرکوز ہے جس کے انعقاد کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے مگر شائقین کو امید ہے کہ یہ اہم ایونٹ ضرور منعقد ہوگا چاہے بند دروازوں کے پیچھے ہی کیوں نہ کھیلا جائے اس حوالے سے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کورونا نے ہمیں کھیلوں سے دور کردیا ہے اور ہمیں آغاز کا شدت سے انتظار ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امید ہے کہ ضرور ہوگا اور آئی سی سی اس حوالے سے شائقین کے جذبات کابھی خیال رکھے گا کم ازکم شائقین ٹی وی پر ہی میچز دیکھ سکیں،عمیر،علی،شکیل،بابر،شوکت،نبیل،ظہیر،عادل اور پرویز نے کہا کہ پاکستان میں بھی کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونی چاہئیے اور اس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے کیونکہ پتہ نہیں وبا کی وجہ سے کب تک کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہ ہوسکے اس لئے یہ ایونٹ ضرور ہونا چاہئیے عامر،ثاقب،آصف، عاصم، عاکف،عمران اور زوہیب نے کہا کہ امید ہے کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ضرور ہوگا۔