کورونا نے کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک عصمت اللہ

    کورونا نے کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک عصمت اللہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا نے ملک میں کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اب کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کردیناچاہئیے ان خیالات کا اظہار سٹی گریژن ہائی سکول کے ڈائریکٹر ملک عصمت اللہ نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کھیلوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا ازالہ کرنے میں بہت زیادہ وقت درکار ہوگا مگر ہمیں بھی اب پہلے سے زیادہ محنت سے کھیلوں کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا کیخلاف جو اقدامات کئے گئے وہ قابل تعریف ہیں اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بھی اس پر مکمل طور پر عمل کریں اور اس کو روکنے کے لئے ذمہ داری سے اپنے فرائض کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اس کاناجائز فائدہ اٹھایا جائے بلکہ ہمیں اب پہلے سے زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس سے بچ سکیں امید ہے کہ اس حوالے سے عوام اب زیادہ محتاط ہوکر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور وائرس سے بچیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -