تھوک سے گیند کو چمکانے کی عادت ہو چکی، محمد عباس

  تھوک سے گیند کو چمکانے کی عادت ہو چکی، محمد عباس

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند کو چمکانے کی عادت ہو چکی ہے، اس عادت کو چھوڑنا مشکل ہو گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے لیے خود کو بار بار یاد کرانا پڑے گا، میں ابھی سیشنز کے دوران اکثر بھول جاتا ہوں کہ گیند کو چمکانا نہیں ہے۔محمد عباس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل مختلف ہو جائے گا، اتنے لمبے عرصے کے بعد کھیلنا آسان نہیں ہو گا۔

بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہو گی۔فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کے انداز بھی بدل جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ ہو رہی ہوتی تو اس سے مجھے اور ٹیم کو فائدہ ہوتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -