خیبرپختونخوا، 49 ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی 7ویں کھیپ فراہم

خیبرپختونخوا، 49 ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی 7ویں کھیپ فراہم

  

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں 49 ہسپتالوں کو عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کی 7 ویں کھیپ فراہم کر دی گئی۔خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق سامان میں این 95 ماسک، سرجیکل فیس ماسک، حفاظتی سوٹس اور گاونز شامل ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کیمطابق حفاظتی سامان کی تقسیم این ڈی ایم اے کے طر یقہ کار کے مطابق کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3000 فیس ماسک اور 1500حفاظتی کٹس ریسکیو 1122کو بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔

حفاظتی سامان

مزید :

علاقائی -