حکومت بلوچستان نے کروناسے متاثرہ وکلا کے لیے پچاس لاکھ روپے کاگرانٹ ریلیز کردیا

حکومت بلوچستان نے کروناسے متاثرہ وکلا کے لیے پچاس لاکھ روپے کاگرانٹ ریلیز ...

  

کوئٹہ (آن لائن)حکومت بلوچستان نے کروناسے متاثرہ وکلا کے لیے پچاس لاکھ روپے کاگرانٹ ریلیز کردیا بلوچستان بار کونسل کی درخواست پر اور اپریل کے 21 تاریخ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے انعقاد سے قبل ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلوچستان سنیر پونی جج کی موجودگی میں بلوچستان بار کونسل سے جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے وزیراعلی بلوچستان کو حالیہ کورونا کے وبا سے متاثر وکلا کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی درخواست کی تھی اور2 جون کو بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین منیر کاکڑ اور کوئٹہ بار کے صدر اصف ریکی نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاید سلیم سے ملاقات کرکے کرونا کے وبا سے متاثرہ وکلا کے لیے فنڈز کی اجرا میں اور مذکورہ فنڈز کو جلد سے جلد جاری کرنے کی استدعا کی اور اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم اور وکلاء بھائیوں کی مکمل سپورٹ کی توسط سے وزیراعلی بلوچستان اور پرنسپل،سیکرٹری کی تعاون سے بار کونسل کی درخواست پر حکومت نے کروناسے متاثرہ وکلا کے لیے پچاس لاکھ روپے کاگرانٹ ریلیز کرکے ایڈوکیٹ جنرل کے اکاونٹ ڈیپازٹ ہوکر پھر ایڈوکیٹ جنرل کے اکاونٹ سے بارکونسل کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوناباقی ہے اور جیسی فنڈز بارکونسل کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوکربار کونسل بلوچستان بھر کے بارز اور ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار کے ساتھ ملکر پالیسی مرتب کرکے کورونا سے زیادہ متاثرہ وکلا کو فنڈز جاری کیا ہوجائیگا۔

گرانٹ

مزید :

علاقائی -