فیصل آباد،کورونا کے باعث ڈاکٹر اشرف کی اہلیہ انتقال کرگئیں

  فیصل آباد،کورونا کے باعث ڈاکٹر اشرف کی اہلیہ انتقال کرگئیں

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر اشرف چوہدری کی 49سالہ اہلیہ انتقال کرگئیں جبکہ ایک حکومتی ایم پی اے کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آنے پر انکو گھر میں ہی قرنطینہ کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم سی کالونی کے رہائشی ڈاکٹر اشرف چوہدری کی بیوی 49سالہ ناہید کو کوروناکے شبہ پر6 جون کو الائیڈ ہسپتال آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کیاگیاجن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جو گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ان کی تدفین کرونا حکومتی ایس او پیز کے تحت کی گئیں۔فیصل آباد کے حلقہ پی پی 99سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری علی اختر بھی کرونا وائرس کاشکار ہوگئے انکا گزشتہ روز ٹیسٹ پازٹیو آیاجس پر انہوں نے اپنے آپکو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔اور ان کے باقی فیملی ممبران کے بھی بلڈ نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

کورونا سے انتقال

مزید :

علاقائی -