پاک افغان سرحدی علاقوں پر سیکورٹی و حفاظتی انتظامات مزید سخت
دالبندین(آن لائن)پاک افغان سرحدی علاقوں اور سرحدی پٹی پر سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کردئے گئے ہیں سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور لیویز فورس کا گشت اور پٹرولنگ بھی جاری ہے افغانستان سے اندرون ملک تمام داخلی اور خارجی راستے بھی گزشتہ دو ماہ سے سیل ہیں کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے دوسری جانب مقامی افراد مقامی تاجر رسول بخش بے تاب غلام نبی زیب سکندر بلوچ عید محمد بلوچ نے بتایا کہ اطلاعات آرہی ہیں کہ آٹا جینی سبزی پھل فروٹ پولٹری فارمز کی مرغیاں اور دیگرز اشیا خوردونوش اورسامان افغانستان برآمد ہورہی ہے مقامی علاقوں میں اشیاے خوردونوش انتہای مہنگے ہو گئے ہیں اور ہہاں غریب پریشانی کے عالم میں روز مرہ کی اشیا انتہای مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں مقامی لوگوں اور عوامی حلقوں نے آی جی ایف سی ساتھ بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی اور ڈی سی چاغی آغا شیرزمان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی اشیاے خوردونوش آٹا سبزی فروٹ کی افغانستان برامد کو روکاجاے۔
سرحدی پٹی پر سیکورٹی