نیویارک اسمبلی، ایرک سٹیون سن کی کامیابی کیلئے پاکستانی کمیونٹی سرگرم

نیویارک اسمبلی، ایرک سٹیون سن کی کامیابی کیلئے پاکستانی کمیونٹی سرگرم

  

نیویارک(آئی این پی)نیویارک کے علاقے برونکس کے اسمبلی ڈسٹرکٹ79سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے ایرک سٹیون سن کی کامیابی کے لئے برونکس کی پاکستانی امریکن کمیونٹی سرگرم ہو گئی ہے۔اس سلسلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک) چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور کمیونٹی کی سماجی شخصیت مرزا خاور بیگ کے اشتراک سے 23جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں ایرک سٹیون سن کی سپورٹ میں فنڈ ریزنگ ظہرانہ و استقبالیہ منعقد کیا گیا۔مرزا خاور بیگ کی رہائشگاہ پر ڈاکٹر اعجاز احمد کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ایرک سٹیون سن نے خصوصی شرکت کی، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کی جانیوالی تائید و حمایت پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سٹیٹ اسمبلی میں دوبارہ پہنچنے کی صورت میں وہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کی موثرآواز بنیں گے۔استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پرویز ریاض،اسد چوہدری، عامررزاق، عدیل شجاع گوندل، ضمیر احمد چوہدری، سجاول بیگ، مرید حسین بھٹی، ملک ظفر، عامر بھوتھ، علی بھوتھ، صیام بٹ، ثاقب خان، محمد مالک، خرم ملک، راحیل، علی مسرور، علی چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ APPACتین سال قبل اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے قائم کی گئی کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی نظام کے قومی دھارے میں لایا جائے اور انہیں امریکی سیاست میں سرگرم عمل کیا جائے۔ہماری کمیونٹی پاکستانی سیاست میں بہت سرگرم ہے لیکن ان کے لئے امریکہ، وہ ملک کہ جہاں وہ رہتے ہیں، کی سیاست میں بھی سرگرم عمل ہونا اور اپنی نمائندگی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔جب آپ سیاست میں سرگرم عمل ہوتے ہیں تو آپ امریکی نظام کو حصہ بنتے ہیں اور جب آپ نظام کو حصہ بنتے ہیں تو آپ اپنی نمائندگی کے ساتھ ساتھ اس امر بھی یقینی بناتے ہیں کہ آپ خود یا آپ کے نمائندے منتخب ایوانوں میں آپ کی آواز بنیں۔ڈاکٹراعجاز احمد نے مزید کہا کہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کیلئے ایرک سٹیون سن الیکشن لڑنے جا رہے ہیں اور پہلے سے منتخب اسمبلی مین فل راموس آئندہ ٹرم کے لئے الیکشن لڑررہے ہیں۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم انہیں کیسے سپورٹ کر سکتے ہیں اور کیسے ان کی کامیابی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اایرک سٹیون سن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میں جب سٹیٹ اسمبلی میں تھا تو میں نے نیویارک سٹیٹ میں ریاست بھر کے سکولوں میں موجود مسلم سٹوڈنٹس کے لئے حلال کھانوں کے بل کو سپانسر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سٹیٹ اسمبلی میں دوبارہ پہنچنے کی صورت میں پاکستانی،مسلم کمیونٹی کی آواز بنوں گا اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔مرزا خاور بیگ نے کہا کہ ہم ایرک سٹیون سن کو گذشتہ دس سے زائد سالوں سے جانتے ہیں۔ وہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ ہمیں انہیں آزمانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم نے ماضی میں انہیں اپنی کمیونٹی کو دوست اسمبلی مین پایا،مجھے یقین ہے کہ مسٹرسٹیونسن دوبارہ اسمبلی میں پہنچنے کے بعد ایک البنی میں ہماری آواز بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ برونکس میں پاکستانی کمیونٹی کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس لئے کمیونٹی کا مقامی سیاست اور سیاسی نظام میں حصہ لینا بہت ضروری ہے۔

نیو یارک الیکشن

 فیروزوالہ، ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت 10 افراد زخمی

فیروزوالہ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے حادثات میں تین عورتوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس بے قابو ہو کر سٹرک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں تین عورتیں بھی شامل ہیں۔

جی ٹی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں

مزید :

علاقائی -