80 فیصد لوگ کوروناکاشکارنہیں ہونگے،برطانوی سائنسدان

      80 فیصد لوگ کوروناکاشکارنہیں ہونگے،برطانوی سائنسدان

  

لندن(این این آئی)معروف برطانوی نیورو سائنسدان پروفیسر کارل فریسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ 80 فیصد لوگ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوسکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے موجودہ اختیار کردہ پالیسی کے بارے میں اپنے شکوک کا اظہار کیا۔حال ہی میں سائنس دانوں نے اس مفروضے کا اظہار کیا تھا کہ آبادی کی اکثریت کووِڈ19 کا شکار ہوسکتی ہے لیکن اس کی عملی طور پر تصدیق نہیں ہوئی تھی کیونکہ کرونا وائرس کے بیشتر کیسوں میں تمام علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔اس لیے اس دعوے کی تصدیق ممکن نہیں ہے جبکہ دنیا کی حکومتوں نے اس کے باوجود کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔پروفیسر فریسٹن نے انٹرویو میں کہا کہ آبادی کی اکثریت میں کووِڈ19 سے بچاؤ کے لیے کسی نہ کسی طرح کی پہلے سے قوتِ مدافعت موجود تھی، وہ بروئے کار آئی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار نہیں ہوئی۔

برطانوی سائنسدان

مزید :

علاقائی -