کورونا وائرس گرمی میں بے جان ہونے کا مفروضہ دم توڑ گیا،ماہرین صحت

  کورونا وائرس گرمی میں بے جان ہونے کا مفروضہ دم توڑ گیا،ماہرین صحت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں صورتحال اچھی نہیں، زیادہ احتیاط کرنا ہو گی۔ ماہرین کہتے ہیں گرمی میں کورونا وائرس ختم ہونے کا مفروضہ نے بھی دم توڑ چکاہے۔ کورونا وائرس سے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک جان لیوا وبا کورونا سے 1600 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔ بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس کی علامات مختلف ہیں۔ان حالات میں سندھ حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ مشکلات پیدا کرے گا۔

مفروضہ

مزید :

علاقائی -