مسئلہ کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، اقوام متحدہ قرار دادوں کی حمایت کرتے ہیں

  مسئلہ کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، اقوام متحدہ قرار دادوں کی حمایت کرتے ...

  

لندن (آئی این پی) برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے مسئلہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے اور امن کا پرچار چاہتا ہوں۔برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر لیبر پارٹی کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، لیبرپارٹی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداداوں کو تسلیم اور ان کی حمایت کرتی ہے۔کئیر اسٹارمر نے کہا کہ امن کا پرچار چاہتا ہوں مگر انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے، اس لیے پاکستان اور بھارت کو مسئلے کا حل کشمیریوں کے ساتھ مل کر نکالنا چاہیے۔ ہمیں کمیونیٹیز کے درمیان تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔دوسری جانب برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے پارٹی کے سربراہ کئیر اسٹارمر کے بیان کا خیر مقدم کیااور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو 9 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔وادی میں گزشتہ سال 5 اگست سے تاحال موبائل اور انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہیں جبکہ حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

لیبر پار ٹی

مزید :

علاقائی -