شیخو پورہ، کروناکے باعث جاں بحق ہونے والا صحافی سپر دخاک

  شیخو پورہ، کروناکے باعث جاں بحق ہونے والا صحافی سپر دخاک

  

شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)پریس کلب شیخوپورہ کی سپریم کونسل کے وائس چیئرمین بزرگ صحافی حاجی محمد ندیم شیخ (کرونا) کے باعث میو ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے وہ گزشتہ چند روزسے زیر علاج تھے انہیں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ حاجی محمد ندیم شیخ کے انتقال پر پریس کلب شیخوپورہ کے عہدیداران اور ارکان سمیت صحافتی تنظیموں، سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، حاجی محمدندیم شیخ مرحوم کی رسم قل آج ان کی رہائشگاہ کے قریب واقع جامعہ مسجد گلزار مدینہ محلہ احمد پورہ میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

سپر د خاک

مزید :

علاقائی -