سیالکوٹ، کورونا سے نوجوان کا انتقال،اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار

سیالکوٹ، کورونا سے نوجوان کا انتقال،اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار

  

سیالکوٹ (آئی این پی) سیالکوٹ کی تحصیل میں کورونا سے انتقال کرنے جانے والے نوجوان کے اہل خانہ میت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں بکھڑے والی سے تعلق رکھنے والے ارسلان نامی نوجوان کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔اہل خانہ کے مطابق وہ ارسلان کو اسپتال لے کر پہنچے مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لے کر گھر آگئے۔ بعد ازاں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ کو نوجوان کے انتقال کی تصدیق ہوئی تو وہ نعش چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع اسٹنٹ کمشنر کو دی۔اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مقامی فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے نوجوان کی تدفین اور جنازے کے انتظامات کیے۔ اطلاع کے مطابق ارسلان کے جنازے میں دو پڑوسیوں امام مسجد اور چار رضاکاروں نے شرکت کی۔بعد ازاں رضا کاروں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نوجوان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی۔ علاقہ مکینوں اور سرکاری ٹیم نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر تدفین تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔

کورونا سے نوجوان جاں بحق

مزید :

علاقائی -