بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج

  بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج

  

نئی دہلی (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے سابق سربراہ کی ایک ٹوئیٹ کے خلاف پولیس کیس درج ہونے پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ اور معروف صحافی آکار پٹیل کی ایک ٹوئیٹ کے خلاف کیس درج کرلیا جس کی کئی جانب سے مذمت ہو رہی ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ آکار پٹیل نے اپنی ٹوئیٹ سے امریکا میں ”بلیک لائیوز مَیٹر“ کی طرز پر بھارت کی اقلیتی برادری کو احتجاج پر اکسانے کا کام کیا۔ایمنسٹی انٹرنشیل انڈیا کے سربراہ اویناش کمار نے اپنی تنظیم کے سابق سربراہ آکار پٹیل کے خلاف کیس درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کے خلاف اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ اس کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح ملک میں اختلاف رائے کے حق کو تیزی سے جرم قرار دیا جارہا ہے۔ بنگلور پولیس کو اپنے اختیارات کے بے جا استعمال سے فوری طور پر باز آنے کی ضرورت ہے۔ پولیس آکار پٹیل کو اظہار آزادی کے اپنے آئینی حق کے استعمال کے لیے انہیں زد و کوب اور ہراساں کرنا بند کرے۔

بھارت مقدمہ

مزید :

علاقائی -