بینظیر بھٹو کے عزت کی جنگ لڑتے من گھڑت الزامات کا سامنا کرسکتا ہوں، رحمن ملک

بینظیر بھٹو کے عزت کی جنگ لڑتے من گھڑت الزامات کا سامنا کرسکتا ہوں، رحمن ملک

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ حمایت کرنے پر پارٹی کے کارکن اور قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عزت کی جنگ لڑتے ہوئے سینکڑو ایسے جعلی اور من گھڑت الزامات کا سامنا کرسکتا ہوں، پارٹی کارکنان متحد رہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا دفاع کرتے ہوئے خواتین کی عزت و وقار کو برقرار رکھے۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان دفاع کرتے ہوئے کبھی گالم گلوچ نہ دیں کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنان کو ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا درس دیا ہے۔

رحمن ملک

مزید :

علاقائی -